ہندوستان اور جرمنی نے پاکستان کے ایک اخبار میں آج شائع اس رپورٹ کی تردید
کی ہے جس میں سکریٹری خارجہ ایس جے شنكر کی طرف سے جرمنی کے سفیر مارٹن
نیئےکے ساتھ بات چیت میں فوج کی جانب سے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں
دہشت گردوں کے اڈوں پر سرجیکل اسٹرائک کو جھوٹا پروپیگنڈہ تسلیم
کرنے کا
دعوی کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں کہا کہ پاکستانی اخبار دی
نیوز انٹرنیشنل میں شائع خبر مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو سکریٹری خارجہ نے 25 غیر ملکی سفیروں کو سرجیکل اسٹرائک کی اطلاع دی تھی جن میں جرمن سفیر بھی شامل تھے۔